• news

اورکزئی ایجنسی میں شدید بارش‘ چھتیں گرنے سے خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق‘ 4 افراد زخمی

اورکزئی ایجنسی (سٹاف رپورٹر) اورکزئی ایجنسی کے علاقے لوئر زئی میں شدید بارش کے باعث چھتیں گرنے سے خاتون اور اس کے 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حاجی محمد کی اہلیہ‘ 2 بچے ابوبکر اور حکیم شامل ہیں۔ پلوسل گائوں میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ بارش سے علاقے میں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے انتظامیہ نے علاقے میں ریسکیو آپریشن کیلئے کوئی ٹیم نہیں بھیجی۔

ای پیپر-دی نیشن