• news

:فاروق حیدر کشمیریوں سے معافی مانگیں‘ زرداری: خوشامد میں انتہا کر دی: کائرہ

اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد سنجیدگی سے یہ بات سوچیں گے وہ پاکستان سے الحاق کریں یا بھارت سے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ہفتہ کے روز گلگت بلتستان کےوزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اب کشمیری عوام اس بات پر غور کریں گے وہ کس ملک کے ساتھ اپنے علاقے کا الحاق کریں۔ ایک بیان میں سابق صدر نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے اس بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد کی تضحیک قرار دیا۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا وعدہ اقوام متحدہ نے کیا ہوا ہے اور اسے کس طرح سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو نواز شریف کی نااہلیت سے جوڑا جا سکتا ہے اور نواز شریف کو عدالتی طریقہ کار سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ سابق صدر نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے اس بیان کو قطعی طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے وہ اپنا بیان واپس لیں اور کشمیری عوام سے معافی مانگیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے دبئی میں تفصیلی ملاقات کی ہے، پاناما فیصلہ آنے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو ملاقات کیلئے دبئی طلب کیا تھا۔ سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد پیدا شدہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نواز شریف کی خوشامد میں انتہا کردی ہے اور کشمیر کی عوام کے جذبات کی توہین کی ہے جو آئینی طور پر غلط ہے کوئی جتنا بھی بڑا لیڈر کیوں نہ ہو وہ ملک سے بڑا نہیں ہوتا مقبوضہ کشمیر کی عوام وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان پر اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے راجہ فاروق حیدر کے بیان کہ اب ہم یہ سوچیں گے کس ملک سے الحاق کرنا ہے پر رد عمل میں کہا وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بیان دیکر کی عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ ان کی جماعت کو ان کے بیان کا سخت نوٹس لینا چاہئے لیکن نواز شریف اپنے خوشامدی کو کچھ نہیں کہےں گے لیکن کشمیر کے عوام ان سے ضرور پوچھیں گے اور ان کے بیان پر اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کشمیر کے عوام کا فیصلہ ہے وہ پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں لیکن راجہ فاروق حیدر نواز شریف کی محبت میں اس قدر آگے نکل گئے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا اگر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زبان سے یہ بات کہ اب ہم یہ سوچھیں گے کس ملک کے ساتھ الحاق کرنا ہے غلطی سے نکل گئی ہے تو وہ اس پر معذرت کرلیں لیکن آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبات سے مت کھیلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے لوگوں کے دل دکھائے ہیں ، جس پر ان کو معذرت کرنی چاہئے اور بتانا چاہئے ان سے غلطی ہوئی اور ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا ہے۔ حوالے سے بتایا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ خاتون 30سے 40 سال کی لگ رہی تھی اور اس کی جو تصاویر ہمارے پاس تھیں ان سے بالکل مختلف نظر آرہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن