• news

پاکستان کا جھنڈا میرے لئے اہم‘ مجھے محبت دی، میرا حوصلہ بڑھایا: امریکی کوہ پیما

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)کے ٹو سر کرنے والی پہلی امریکی خاتون وینسا اوبرائن کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں تو انہوں نے پاکستان کا جھنڈا کے ٹو پر لہرا یا تھا۔ وینسا اوبرائن نے کہا کہ دنیا کا سب سے بہترین جھنڈا جو میں نے کے ٹو پر اٹھا رکھا ہے وہ جھنڈا پاکستان کا ہے، یہ وہ ملک ہے جس نے مجھے محبت دی میرا ساتھ دیا۔ ٹوئٹر پر کے ٹو کی بلندی پر پاکستان کا جھنڈا اٹھائے ہوئے اپنی تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان سے انہیں ملنے والی محبت اور اس ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ تصویر کی ساتھ انہوں نے لکھا کہ جو جھنڈا میں نے اٹھا رکھا ہے وہ سب سے اہم جھنڈا ہے وہ پاکستان کا ہے اور پاکستان وہ ملک ہے جہاں سے مجھے محبت اور حوصلہ ملا ہے پاکستان زندہ باد۔واضح رہے کہ نیویارک کی سابق بینکر ونیسا اوبرائن نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی امریکی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔52 سالہ ونیسا نے اس سے قبل 2015 اور 2016 میں بھی دنیا خطرناک ترین تصور کی جانے والی چوٹی کے ٹو سرزمین سر کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں لیکن تیسری کوشش میں انہوں نے یہ اعزاز حاصل کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن