• news

نواز شریف کو دیوار سے لگانا یہود و نصاریٰ کی سازش ہے: چودھری عبدالغفور

رائے ونڈ ( نامہ نگار ) سابق صوبائی وزیر ایم ڈی پاکستان ٹوازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چودھری عبدالغفور نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے ،معاشی طور پر مضبوط کرنے ،سی پیک کی تکمیل ،موٹرویز کی تعمیر ،دہشت گردی ختم کرنے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے آپریشن رد فساد شروع کرنے کی سزا دی گئی ہے ، قائد عالم اسلام میاں نواز شریف کو دیوار سے لگانے کی ا س سازش کے پیچھے یہودونصاریٰ کے وہ پاکستانی ایجنٹ ہیں جو آج نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ سن کر بغلیں بجا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن