• news

اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیراہتمام سیمینار

لاہور (نیوز رپورٹر) اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیراہتمام مختلف بیماریوں کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسرڈاکٹرآفتاب آصف نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید، ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر طاہر چودھری، ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر عطاالرحمان بٹ، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹر احمد نوید بھٹی،ڈاکٹر عاصم شفیق، ڈاکٹر سجاد ملک، ڈاکٹر فرحت نعمان، ڈاکٹر ندیم قریشی سمیت دیگر فیملی فزیشنزنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسرڈاکٹرآفتاب آصف نے فیملی فزیشنز سمیت دیگر ڈاکٹروں کو مختلف بیماریوں کے حو الے سے جدید طریقوں سے روشناس کرایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن