انتقال
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابقہ چیئرمین پنجاب آٹو پارٹس مارکیٹ ملک اسلم گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ کبیر تاج‘ ندیم الحسن‘ حامد نواز‘ ملک نعیم‘ راجہ جلیل حسن اختر سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران‘ (ن) لیگی رہنماﺅں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ملک اسلم کے ختم قل کل بعد از نماز ظہر تا عصر ان کی رہائش گاہ بیرون موچی گیٹ ہونگے۔