شہباز شریف کے حلقہ 120 سے الیکشن لڑنے کا خیرمقدم کرتے ہیں:ملک محمود الحسن
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے جائنٹ سیکرٹری ملک محمود چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن سردار نسیم، عثمان بٹ اور سینئر کارکنان نے میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے میاں شہباز شریف کا این اے 120 سے الیکشن لڑنے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہیں عوام میاں نواز شریف کے جانشین کو حلقہ میں آنکھوں پر بٹھائیں گے۔ بطور وزیراعلی انقلابی،، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی پوری قوم معترف ہے۔ ہم وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔