عمران نے آف شور کمپنی کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا‘ صحافی فریڈرک اوبر میئر
لندن (عارف چودھری+ نوائے وقت رپورٹ) پلٹزر پرائز جیتنے والے تحقیقاتی صحافی فریڈرک اوبر میئر ان صحافیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پانامہ پیپرز کی تفصیلات جاری کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کرکٹر عمران خان نے آف شور کمپنی کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پانامہ پیپرز جاری کرنے والے صحافی فریڈرک اوبر میئر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے عمران خان نے آف شور کمپنی کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا۔ این این آئی کے مطابق پاکستان میں ان دنوں پانامہ پیپرز موضوع بحث ہے جن سے متعلق ایک کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو وزیراعظم کے منصب کے لئے 28 جولائی کو نااہل قرار دیا تھا۔