• news

ججز سے رابطے کا بیان، سپریم کورٹ میں عمران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عمران خان کو فریق بناتے ہوئے مئوقف اختیا رکیا گیا ہے کہ عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر 27جولائی کو انٹرویو کے دوران بیان دیا کہ پانامہ لیکس معاملے پر وزیراعظم نواز شریف اور حکومت کے خلاف تحریک کے دوران سپریم کورٹ کے ججز نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کریں۔ درخواست گزار کے مطابق عمران خان کے اس اقدام سے نہ صرف عدلیہ کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس کی غیر جانبداری پر بھی حرف آیا ہے۔ عمران خان کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن