• news

.پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ یہ فیصلہ مخصوص حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لٹر کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن