امریکی صدر ٹرمپ نے ”پریذیڈنٹ گالف کپ“ کی اعزازی چیئرمین شپ قبول کرلی
واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گالف پریذیڈنٹ کپ کے اعزازی چیئرمین بننے پر آمادگی ظاہر کردی۔ مذکورہ مقابلے امریکہ اور انٹرنیشنل ٹیم کے مابین ہیں جس میں یورپ بھر سے کھلاڑی شریک ہیں۔ گالف پریذیڈنٹ کپ لیبرٹی نیشنل گالف کلب نیوجرسی میں 26 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔اعزازی چیئرمین شپ قبول کرنے کے موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پریذیڈنٹ میں معمولی شرکت میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یاد رہے امریکی صدر گالف کے دلدادہ ہیں۔ ان کے امریکہ بھر میں کلب ہیں، وہ خود بھی گالف کے اچھے کھلاڑی ہیں۔