حریت رہنمائوں پر دہشت گردوں کی فنڈنگ کا الزام غلط ہے: پاکستانی ہائی کمشنر
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ حریت رہنمائوں پر دہشت گردوںکی فنڈنگ کا الزام غلط ہے۔ حریت کانفرنس کا امیج خراب کیا جارہا ہے۔ حریت کے خلاف جعلی ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔ ثبوت کے بغیر پاکستان کوئی الزام تسلیم نہیں کرے گا۔