پولیس اہلکاروں نے نور اعوان کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور احمد اعوان ایک بار پھر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ وہ سپیر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سامنے پیش ہو کر پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی پر اپنا اعتراض داخل کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترے۔پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس فورس نے انہیں حراست میں لے لیا بعدازاں ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔