• news

:بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ‘` بیرسٹر نبیل اعوان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے اعلیٰ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس) گریڈ بیس کے سابق وزیراعظم کے ایک خاص جائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ بیرسٹر نبیل اعوان کی خدمات واپس حکومت پنجاب کے حوالے کر دی ہیں، وہ اس سے قبل لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹریٹ میں فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔پنجاب میں تعینات پولیس گروپ گریڈ بیس کے احسان صادق کو مرکز میں تعینات کر نے کے لئے انھیں سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس گروپ گریڈ بیس کے انٹیلی جنس بیورو میں تعینات دو افسران قاضی جمیل الرحمان اور محمد علی خان کی خدمات حکومت خیبر پی کے کے حوالے کر دی ہیں، سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے ڈپٹی سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن رائے علی حسنین کی خدمات سرمایہ کاری بورڈ کے حوالے کر دی گئی ہیں جہاں انھیں ڈائریکٹر تعینات کیا جائے گا اور پنجاب میں تعینات پولیس گروپ گریڈ سترہ کے افسر نجیب اللہ پندرانی کو 14جون2017سے گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام نوٹیفیکیشن سوموار کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق باقی تبادلوں کا راؤنڈ نئے عبوری وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد شروع کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن