عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری 8اگست کو لاہور پہنچیں گے
لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + وقائع نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 8 اگست کو پاکستان پہنچیں گے اور لاہور ایئرپورٹ پر کارکن ان کا استقبال کریں گے۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی تمام بیرونی مصروفیات ترک کرکے آرہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف اور جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کے حصول کیلئے لائحہ عمل دیں گے اور ’’گو شہباز گو‘‘ ’’نو شہباز نو‘‘ کی تحریک کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔