• news

پرویز مشرف کیخلاف گھٹیا زبان جاوید ہاشمی ہمارا منہ نہ کھلوائیں: ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی بزرگ ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے پر ہمارا منہ نہ کھلائیں۔ وہ میڈیا میں ان رہنے کیلئے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی کا باطن سبھی جانتے ہیں۔ وہ بھی اپنے گریبان میں جھانکیں۔ جنرل ضیاء کے دور میں وزارت پر براجمان رہنے والے جاوید ہاشمی کا پرویز مشرف کے خلاف زہر اگلنا سمجھ سے بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف پی ٹی آئی میں اپنی بیٹی کو ٹکٹ دلوانے کیلئے آئے تھے۔ دال نہ گلی تو بہانہ بنا کر عمران کے خلاف ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن