شاہکوٹ، نارنگ منڈی: گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عوام کا احتجاج
شاہکوٹ+ نارنگ منڈی (نامہ نگاران) گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج نارنگ منڈی میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، محکمہ سوئی گیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین جنرل کونسلر چوہدری بختیار احمد بٹر، سیٹھ شاہدنعیم، راشد ڈار، پپا بٹ، رانا رضوان یوسف نے احتجاج کرتے کہاکہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آچکے ہیں۔ حکومت فوری نوٹس لے۔ واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرے میں عورتیںبھی برتن اٹھائے گھروں سے نکل آئیں حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ شاہکوٹ میںگیس کی بلاجواز کئی گھنٹے بندش پر شہری سراپا احتجاج انجمن شہریاں کے صدر میاں شوکت علی شوکت کی قیادت میں 20رکنی وفد نے محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں جا کر احتجاج ریکارڈ کروایا وہاں تعینات عملہ کو خبردار کیا کہ اگر شاہ کوٹ شہر میں سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیاتو اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا تمام تر ذمہ داری سوئی گیس کے اعلی حکام پر عائد ہوگی۔ اس موقع پر محمد صفدر مغل میاں اجمل حبیب اللہ بابا غلام فرید بھٹی عبدالرؤف مغل محمد شفیق طاہر و دیگر بھی موجود تھے۔