سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا، پڑوسی ملک کی پالیسی سے تمام ممالک متاثر ہیں: بھارت
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک کی پالیسی سے خطے کے تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں، ہمیں کئی برسوں سے سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے۔ نئی دہلی میں امریکہ بھارت فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اب علاقائی اور عالمی چیلنج بن چکی ہے۔ عالمی برادری دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرائے۔ امریکہ سمیت دیگر ممالک کو افغانستان میں رہنا چاہئے۔