• news

بولان، کنوئیں میں گیس بھرنے سے باپ بیٹا اور بھتیجا جاںبحق

سبی (وقت نیوز) بلوچستان کے علاقے بولان میں کنوئیں میں گیس بھر جانے سے تین افراد جاںبحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاںبحق افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تینوں افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ تینوں افراد کنویں کی صفائی کر رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ‘ بیٹا اور بھتیجا شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن