• news

پاکستان کو امداد مسترد کر کے امریکی جنگ سے الگ ہو جانا چاہئے: عمران

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی امداد مسترد کر کے امریکی جنگ سے الگ ہو جانا چاہئے۔ امریکی امداد نے پاکستان کو غلام بنا رکھا ہے۔ خطے میں امن و امان کیلئے امریکی جنگ سے علیحدگی ضروری ہے۔ گارڈین کے ساتھ انٹرویو میں عمران نے کہا کہ حکومتی معاملات میں فوج کا کردار نہیں ہونا چاہئے۔ احتساب اور شفافیت جمہوری نظام مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ملکی مفاد میں تحریک چلائی، کسی شخصیت کے خلاف نہیں ہوں۔ امریکہ کے کہنے پر اپنے لوگوں کے خلاف فوج کا استعمال پاگل پن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن