• news

.عائشہ کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائے خواتین کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائیں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے انکشاف کی تحقیقات کرائی جائے۔ پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی۔ پارٹی خواتین کے تحفظ کیلئے بھرپور آواز اٹھائے گی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بڑا اور سنگین الزام لگایا ہے۔ عمران خان عائشہ گلالئی کے الزامات کی وضاحت کریں۔ عمران خان کو خود اسکی وضاحت کرنی چاہئے یہ کوئی چھوٹا الزام نہیں۔ پی ٹی آئی کی اکثر خواتین کو یہی شکایت ہے‘ کچھ تو مسئلہ ہوگا۔ کارکنوں کے مسائل کو سنجیدگی سے سننا چاہئے۔ علاوہ ازیں سینیٹر بخاری نے کہا ہے کہ عائشہ نے عمران کی اصلیت سے پردہ اٹھایا‘ الزامات نے بے ادب‘ بدزبان‘ بدکرداری پر مہر ثبت کر دی‘ مائوں‘ بہنوں اور بیٹیوں کا احترام نہ کرنے والا لیڈر قابل مذمت ہے۔ عائشہ گلالئی کا پی ٹی آئی سربراہ کے کردار پر سوال شرمناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن