وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے پر عمران (ق) لیگ کا شکریہ‘ مجھے کچھ ہوا تو شریف فیملی ذمہ دار ہوگی: شیخ رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا ٹکٹ دینے پر عمران کا شکرگزار ہوں۔ (ق) لیگ کی حمایت کا بھی مشکور ہوں۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمشن اور سپریم کورٹ جائوں گا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے اسمبلی میں گردن کاٹنے کی دھمکی دی۔ عابد شیر علی نے بھی گندی زبان استعمال کی۔ میں نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی ہے کچھ ہوا تو شریف فیملی‘ عابد شیر علی اور کیپٹن (ر) صفدر ذمہ دار ہونگے۔