• news

ملتان زیادتی کیس: آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ملتان میں پنچائیت کے حکم پر نوعمر لڑکی سے زیادتی کے واقعہ پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ سی سی پی او ملتان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ لڑکی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم اشفاق کوگرفتار کر لیا گیا ہے پنچائیت کے 29 افراد کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق 16 جولائی کو لڑکی سے زیادتی کا حکم پنچائیت نے دیا تھا ایک ہفتے میں ملزموں کے چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کر دیئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن