ڈیرہ بگٹی، مراد جما لی سے تعلق رکھنے والے 60 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
چنیوٹ/ ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار + آن لائن) سی ٹی ڈی نے چنیوٹ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ عامر شہزاد ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم سے دو ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز ایکسکلوزوبار سمیت دو کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ ڈیرہ بگٹی اور نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے سات فراری کمانڈروں سمیت ساٹھ فراریوں میں ہتھیار ڈالنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نصیر احمد ناصر کی جانب سے راشن ٹینٹ تقسیم کرنے کی تقریب چھتر کے علاقے میں منعقد ہوئی۔