• news

فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے کو ایک برس قید، 2 لاکھ جرمانہ

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد الیکٹرانک ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کے پہلے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا اور جرمانہ کا حکم سنا دیا گیا۔ ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے انسداد الیکٹرانک ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کے پہلے ملزم کو سزا اور جرمانہ کا حکم سنایا۔ عدالت نے فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم اظہر کو ایک سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے ملزم کے خلاف لڑکی کو بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے گواہوں کے بیانات اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مجرم کو سزا اور جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن