گوجرانوالہ: محنت کش کا 2 سالہ بیٹا ڈرم میں گر کر جاں بحق، والدین پر غشی کے دورے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محنت کش کا دو سالہ بیٹا پانی سے بھرے ڈرم میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ لخت جگر کی ہلاکت پر والدین کوغشی کے دورے پڑتے رہے۔ راہوالی کے محنت کش تنویر کا 2 سالہ بیٹا عباس گھر میں کھیلتے ہوئے پانی سے بھرے ڈرم میں گر گیا۔ ورثاء نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹر نے بچے کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ لخت جگرکی ہلاکت پر والدین کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔