• news

عوامی مقامات کے نام جان بوجھ کر یا بھول کر بھی غلط لینے پر قید اور جرمانہ ہو گا: مجوزہ بل

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مقامات کے نام جان بوجھ کر یا بھول کر بھی غلط لینے پر قید اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دن پہلے وزارت قانون و انصاف نے عوامی مقامات ( ناموں) کے ایکٹ 2017 کے مجوزہ بل پر وزارت کیڈ ‘ قومی تاریخ و ثقافتی ورثہ ڈویژن اور وزارت داخلہ سے رائے طلب کی تھی اور وزارت کیڈ نے مجوزہ بل کی ایک کاپی سی ڈی اے کو بھی بھیجی تھی اس بل کے مطابق اگر کسی نے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ کو جانتے بوجھتے یا بھول کر بھی اسلام آباد ایئرپورٹ کہہ دیا تو آپ کو 30 دن کی قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ بل میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس عوامی مقامات کے نام تجویز کرنے یا بدلنے کی ابھی تک کوئی اتھارٹی نہیں ہے اس بل کا مقصد عوامی مقامات کے ناموں کا تحفظ اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام عوامی مقامات کے نام رکھنے یا تبدیل کرنے کا اختیار حاصل کرنا ہے بل میں عوامی مقامات کے نام تجویز کرنے کے لئے ایک کمیٹی کے قیام کا کہا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن