جہادی گلیمر: پاکستانی طالبان نے خواتین کے میگزین کا پہلا ایڈیشن شائع کردیا
اسلام آباد (اے ایف پی) کالعدم پاکستان تحریک طالبان نے خواتین کیلئے میگزین کا پہلا ایڈیشن شائع کردیا جس کا مقصد خواتین قارئین کو جہاد کی طرف راغب کرنا اور تحریک طالبان کاحصہ بنانا ہے۔ میگزین کا پہلا ایڈیشن حضور اکرمؐ کی تعلیمات کی پیروی میں ’’سنت خلفائ‘‘ کو موضوع بنایا گیا ہے۔ تحریک طالبان کی طرف سے فیچرز شائع کئے گئے اور میگزین کے فرنٹ پیج پر نقاب پہنے خاتون کی تصویر لگائی گئی ہے۔ میگزین کے اندر رہنما تحریک طالبان فضل اللہ خراسانی کی بیوی کا انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس کا نام نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے خواتین کو مجاہدین کا ساتھ دینے، ہتھیار اور دستی بم چلانے کی تربیت لینے پر زور دیا ہے۔ انگریزی زبان کے میگزین میں ایک خاتون ڈاکٹر کا انٹرویو بھی شامل ہے۔