• news

ایمنسٹی کا پاکستانی شہری ریٹائرڈ کرنل حبیب زاہد کی بازیابی کیلئے بھارتی حکومت سے رابطہ

اسلام آباد( آن لائن) حقو ق انسا نی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی شہری ریٹائرڈ کرنل حبیب زاہد کی بازیابی کیلئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ایمنسٹی کے مطابق عالمی قانون کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کے شہری کو دھو کہ دہی کے ذریعے اغوا کرنا انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے ، بھارت اپنی دوغلی پالیسی کو چھوڑ کر ریٹائرڈ کرنل زاہد حبیب کو فوری طور پر رہا کرکے عالمی قانون پر عملدرآمد کرے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت اور وزیر داخلہ سے رابطے کے ذریعے پاکستانی شہری زاہد حبیب کی بازیابی کیلئے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حبیب زاہد کو پاکستان سے نیپال میٹنگ کیلئے بلایا گیا جبکہ اُس سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ایجنٹوں نے ایک پلان کے تحت 2ماہ تک زاہد حبیب سے سوشل میڈیا پر رابطے میں رہے جہاں نوکری کا جھانسا دے کر میٹنگ کیلئے نیپال کو منتخب کیا، زاہد حبیب نیپال پہنچ گئے جن کو نیپال سے ہی ’’را‘‘ کے خفیہ ایجنٹس نے اغوا کرکے دہلی پہنچا دیا جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیپال سے اغوا کے دوسرے روز باقاعدہ رپورٹ شائع کی تھی کہ ریٹائرڈ کرنل زاہد حبیب کو ’’را‘‘ نے اغوا کیا ہیے جبکہ بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پر تقریبا ً2سو سے زائد فیک آئی ڈیز جن کو ’’را‘‘ کے ایجنٹس آپریٹ کررہے ہیں اِسی طرح بااثر شخصیتوں کو نوکریوں کا جھانسا دے کر اغوا کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ریٹائر ڈ کرنل زاہد حبیب کی اہلیہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل جو کہ اس سے قبل ا س مشن پر کام کررہی ہے انہوں نے بھارتی حکومت کو انسانی بنیادوں پر ریٹائر ڈ کرنل زاہد حبیب کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ زاہد حبیب کسی مشن یا سرکاری کام کیلئے نہیں بلکہ وہ نوکری کے انٹرویو کیلئے نیپال گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن