• news

بھرتی کیس : سابق آئی جی سندھ اور دیگر کی دستاویزات فراہمی سے متعلق درخواست مسترد

کراچی (صباح نیوز) کراچی کی احتساب عدالت میں سندھ پولیس میں ہونے والی غیرقانونی بھرتیوں میں پچاس کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسران پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزموں کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی کے حوالے سے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے حکم دیا ملزمان پر 15 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ غلام حیدر جمالی اور دیگر ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے حیدرآباد میں پولیس میں 880 سے زائد بھرتیاں کی تھیں۔ اس مد میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی گئی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن