• news
  • image

وزیراعظم کا انتخاب : ایوان ’’وزیراعظم نوازشریف‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا

منگل کو قومی اسمبلی نے مسلم لیگ(ن)کے مر کزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو ملک کے 18واں وزیر اعظم منتخب کر لیا ۔ شیخ رشید احمد کو تحریک انصاف اور آزاد رکن جمشید دستی جبکہ سید نویدقمر کو قومی وطن پارٹی اور فاٹا کے بعض ارکان نے ووٹ دیا،اے این پی کے غلام احمد بلور اور بی این پی کے سید عیسیٰ نوری نے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کیا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دئیے جانے کے بعد پچھلے پانچ روز سے کسی حکومت کے بغیر چلا رہا تھا پاکستان کے آئین میں کوئی سقم ہے یا کوئی بات ہے کسی کو معلوم نہیں تھا کہ ملک کو کون چلا رہا تھا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پانچ روز سے ملک کسی حکمران کے بار ے میں چلتا رہا انہوں نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی اور سابق وزیر قانون زاہد حامد سے بھی قانونی پہلوئوں پر استفسار کیا۔ چوہدری نثار علی خان جن کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ شاید قومی اسمبلی میں نہ آئیں لیکن انہوں نے نہ صرف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ بات خاص طور پر نوٹ کی گئی چوہدری نثار علی خان جتنی دیر ایوان میں موجود رہیمنگل کو سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ویں سالگرہ منائی گئی چوہدری نثار علی خان کی آمد پر سپیکر سردار ایاز صادق نے نے چوہدری نثار علی خان کی سالگرہ کاکیک منگوا لیکن چوہدری نثار علی خان نے کیک کاٹنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں نے کبھی سالگرہ نہیں منائی لیکن سپیکر اور صحافیوں کے اصرار پر چوہدری نثار علی خان نے گزری ہوئی سالگرہ کا کیک کاٹ دیا تاہم انہوں نے کیک کھانے سے گریز کیا ۔ سپیکر قومی اسبملی سردارایاز صادق ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، راناتنویر حسین، شیخ آفتاب، طارق فضل چوہدری نے ان کی سالگرہ کا کیک کھایا چوہدری نثار علی خان خاصی دیر تک کیک کاٹنے سے انکار کرتے رہے انہوں نے کہا کہ آپ نے میری گزری ہوئی سالگرہ کا کیک منگوا لیا تو اب اصرار پر کیک کاٹ رہا ہوں ۔ایوان وزیراعظم نوازشریف کے نعروں سے گونجتا رہا۔ سپیکر چیمبر میں چودھری نثار کی 63ویں سالگرہ منائی گئی۔
ڈائری

epaper

ای پیپر-دی نیشن