• news

انتہا پسندی ختم کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں: زاہد محمود قاسمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) علما کونسل (قاسمی) کے زیر اہتمام ”تحفظ نظریہ پاکستان سیمینار “سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاءوسلامتی کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی ،انتہاپسندی ختم کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ علما کونسل یکم سے 31اگست تک ”تحفظ نظریہ پاکستان “کے نام سے عوامی رابطہ مہم چلائے گی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ نظریہ پاکستان کو قوم کے سامنے اجاگر کرکے ملک سے محبت کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن