• news

مسلم لیگ ن کا سیاسی ٹائی ٹینک ہمیشہ کیلئے ڈوبنے والا ہے: پیپلز پارٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز الرحمان چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابی عمل میں حصہ ضرور لیتی ہے کیونکہ انتخابی عمل جاری رہنے سے ہی جمہوریت پھلے پھولے گی۔ آئین کی بالادستی جمہوریت کا تسلسل قانون کی بالادستی پر پارٹی کسی سودے بازی پر یقین نہیں رکھتی شیخ عرفان نے کہا ہے کہ بہت جلد ن لیگ کی سیاست کا ٹائی ٹینک ہمیشہ کیلئے ڈوبنے والا ہے۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس گزشتہ چار سال کے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں ہونے والے منصوبوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔ نصیر احمد، شیخ علی سعید عبدالکریم میو حمزہ شیخ وقاص پرنس زاہد شمسی احسان چوہان توقیر اکرم عثمان الحق قریشی ذکی شفیع ملک عباس سلیم شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کے جدوجہد کی ہے چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور کے ضمنی الیکشن میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی۔ چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ 4 سالوں میں حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن