• news

اداروں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے: جماعت اسلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اداروں کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے کرپٹ اور بددیانت لوگوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک پر مسلط خاندانی بادشاہت کا خاتمہ ہوا۔ راشد نسیم نے کہا ہے کہ حکمران سامراجی قوتوں اور مغربی آقاﺅں کے اشارے پر پاکستان کو ایک سکولر اور لادین ریاست بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون اور عزائم سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ نریندر مودی کا ایجنڈا محض پاکستان دشمنی نہیں بلکہ مسلم دشمنی بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن