بنیادی قومی مسائل اور ذرائع ابلاغ کی ترجیحات پر شوریٰ ہمدرد کا اجلاس ہوگا
لاہور (خصوصی رپورٹر) سیکرٹری ہمدرد شوریٰ سید علی بخاری کے مطابق ”بنیادی قومی مسائل اور ذرائع ابلاغ کی ترجیحات“ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد لاہور کا اجلاس آج شام 5بجے ہمدرد مرکز غازی علم دین شہید (لٹن روڈ) پر ہوگا۔ اجلاس میں سعدیہ راشد‘ بشریٰ رحمن‘ ابصار عبدالعلی، سہیل وڑائچ‘ جنرل(ر) راحت لطیف‘ بریگیڈیئر(ر) حامدسعیداختر‘ جسٹس(ر) ناصرہ اقبال‘ احمد اویس‘ودیگر بھی شرکت کریں گے۔