• news

وائلڈ لائف واچرز کے مسائل حل کرنے کیلئے مربوط پالیسی بنائی جارہی ہے: خالد غیاض

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وائلڈ لائف واچرز کے سکےلز کی اپ گرےڈےشن کے لئے سمری تیار کر کے بھجوا دی گئی ہے۔ تمام ریجنز کے واچرز کے مسائل کے مستقل حل کے لئے مربوط پالیسی ترتیب دی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد غیاض خان نے یہ بات جلو پارک میں لاہور ریجن کے 60 وا ئلڈ لائف واچرز میں یونیفارم تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن سید ظفر الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی عامر مسعود،ڈپٹی ڈائرےکٹر گوجرانوالہ ریجن عبدل شکور منج، دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن