عقیدہ توحید اور ختم نبوت امت کے امتیازی نشان ہیں: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) عقیدہ توحید اور ختم نبوت امت محمدیہ کے امتیازی نشان ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی رہنما میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام فقہی اور فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عظمت عقیدہ توحید اور تحفظ ختم نبوت کیلئے متحد ہو جائے ۔