• news

شاہد خاقان حکومت قومی اتحاد اور استحکام برقرار رکھے گی: چین‘ وزیراعظم کو مبارکباد

اسلام آباد (این این آئی)چین نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی حکومت قومی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اور اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم رہے گی۔ بدھ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین پاک‘ چین تعلقات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار کو برقرار رکھنے‘ سی پیک کی ترقی اور چین‘ پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک پارٹنر شپ کومزید آگے لے جانے کی غرض سے پاکستان کے ساتھ کام کیلئے تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن