• news

شیخ رشید خود خبر بننا چاہتے تھے، ایاز صادق عائشہ گلا لئی کے الزمات پر کارروائی سے معذرت، عمران کو بچپن سے جانتا ہوں، وہ ایسا نہیں: سپیکر

اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید خود خبر بننا اور بنانا چاہتے تھے اس لئے ان کے روکنے کے باوجود عام دروازے سے باہر گئے۔ انتخابی اصلاحات بل رواں اجلاس میں پیش ہو جائے گا‘ بل کی منظوری کے بعد الیکشن کمشن بھی اپنا کام شروع کر دے گا۔ ہمارے سکیورٹی سٹاف نے خود دھکے کھائے لیکن شیخ رشید کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا۔ دوسری جانب ایاز صادق نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات پر کارروائی سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ جب یہ معاملہ باضابطہ طور پر ان کے سامنے آئے گا تو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔ میں عمران خان کو بچپن سے جانتا ہوں وہ ایسا نہیں تھا جس طرح کے ان پر الزامات لگائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن