وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور 18 کے سینکڑوں افسروں کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے مختلف سروسز گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17 اور 18 کے سینکڑوں افسران کو ترقیاں دینے کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گریڈ 18 سے 19 میں کل 178 افسران کو ترقی دیدی گئی۔ پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی)کے 60 افسران کی ترقیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ ان ترقی پانے والوں میں محمد علی نیکوکارا، وقار الدین سید، حسن رضا شامل منصور الحق رانا، اشفاق انور، محمد امین، باقر رضا، سرفراز ورک، جاوید قمر، عرفان طارق، اسد رضا، عاطف اکرم، خرم رشید، کیپٹن الیاس، عمر فاروق،کامران عادل، تنویر احمد قریشی بھی شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ (پاس) کے 70 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دی گئی ہے ان میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن مشتاق، ڈاکٹر نعیم روف، مجاہد شیر دل، صالح سعید، حمزہ شفقات، نثار احمد، زبیر احمد چیمہ، ظہر عباس، نائلہ، عثمان چوہدری، زاہد مقصود، محمد یحییٰ، امیر سلطان، احتشام انور، بلال احمد، خرم شہزاد ، آفس مینجمنٹ گروپ کے 48 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ گریڈ 19 میں ترقی پانے والے سعید احمد کو ترقی دینے کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن، شوکت علی ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن، راجہ یوسف ڈپٹی سیکرٹری اکنامک افیر ڈویژن تعینات کر دئیے گئے۔ محمد صدیق کو ڈپٹی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، طاہر جمیل ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن جبکہ منظور احمد کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے بدھ کو ترقیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ہیں جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ گریڈ بیس کے آڈیٹر جنرل آفس میں تعینات جائنٹ سیکرٹری جاوید اقبال خان کو فنانس ڈویژن میں جائنٹ سیکرٹری لگا دیا گیا ہے۔