ترکی میں سپریم ملٹری کونسل نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو تبدیل کردیا
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکی نے تینوں مسلح افواج کے کمانڈر تبدیل کر دیئے۔ ترکی کی سپریم ملٹری کونسل نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ ترک وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ فیصلہ منظوری کیلئے ترک صدر کو بھجوایا جائے گا‘ فوری طور پر اس کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ جنرل یاسر گولر ترک فوج کے نئے کمانڈر مقرر جبکہ جنرل حسن کو ترک فضائیہ کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا، اسی طرح وائس ایڈمرل عدنان اوباک بحریہ کے نئے کمانڈر مقررکئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ترک ملٹری کونسل ہر سال اگست میں اپنا اجلاس کیا کرتی ہے۔ بدھ کو ملٹری کونسل کے 4 گھنٹے طویل اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔