اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی اداروں کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے معاملے پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر سایہ اداروں میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کئے جانے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت فریقین کے وکلاءنے دلائل دیتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ دو ہزار گیارہ کی پالیسی کے تحت ایک لاکھ سے زائد ملازمین کو مستقل کیا کیونکہ سپریم کورٹ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے پہلے ہی حکم جاری کرچکی ہے اورموجودہ حکومت نے دس ہزار سے زائد ملازمین کو اسی پالیسی کے تحت مستقل کیا بعد ازاں عدالت نے فریقین کو متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
فیصلہ محفوظ