• news

ٹیکس چوری کے الزام میں بھارتی وزیر توانائی گرفتار گھر سے ساڑھے 7کروڑ روپے نقدی برآمد

بنگلورو(صباح نیوز) بھارتی ریاست کرناٹکا میں انکم ٹیکس حکام نے وزیر توانائی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرکے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد برآمد کرلیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں انکم ٹیکس حکام اور پولیس نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے ڈی کے شیوکمار کے فارم ہاﺅس پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ انکم ٹیکس حکام نے ریاستی وزیر کی دیگر 39املاک پر بھی چھاپے مارے جب کہ نئی دہلی میں ان کے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد ضبط کرلیے۔ جس وقت شیوکمار کے لگژری فارم ہاس پر چھاپہ مارا گیا وہاں کانگریس کے 44 رکن اسمبلی موجود تھے جو چار روز سے وہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔ شیوکمار جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور کانگریس نے انہیں منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں واپس لانے کا ٹاسک دیا تھا جس کے لیے انہوں نے ریاست گجرات کے 44 ارکان اسمبلی کو اپنے فارم ہاس پر مدعو کیا تھا۔
بھارتی وزیر

ای پیپر-دی نیشن