کوہستان ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی کی مکان نذر آتش کیس میں ضمانت منسوخ‘ احاطہ عدالت سے گرفتار
ایبٹ آباد (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے کوہستان ویڈیوسیکنڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی کی مکان نذر آتش کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کردی ہے۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے افضل کوہستانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ افضل کوہستانی کے خلاف کوہستان کے تھانہ میں مکان نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ آتشزدگی کے دوران ایک بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیاتھا۔ افضل کوہستانی نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی تھی۔
افضل کوہستانی/گرفتار