بھارت: لڑکی کو چھیڑنے کا بہانہ‘ ہندوﺅں کا مسلمان نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد
دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) انڈیا کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع میں ایک مسلم نوجوان کو پیٹے جانے کا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے متعلق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ ہجوم کے نرغے میں آنے والا نوجوان شاکر بوکارو ضلع کے کٹھارا گاو¿ں کے ایک کمپیوٹر سینٹر میں کام کرتا ہے۔ تشدد کا یہ واقعہ پیر کی صبح رونما ہوا تھا جب ایک ہجوم نے شاکر پر حملہ کیا۔ ویڈیو میں لوگ شاکر کو برہنہ کرکے پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شاکر انصاری کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نابالغ لڑکی نے شاکر کے خلاف شکایت کی ہے اور چھیڑ چھاڑ کے الزام لگائے ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ شاکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے شاکر پر حملہ مذہبی منافرت کا نتیجہ ہے اور مارنے والے تمام لوگ دوسری کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں بھیڑ کے ہاتھوں حملوں کے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن میں حملوں کے زیادہ تر شکار اقلیتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہ پھیلائی جاتی ہے اور لوگوں کو بہانہ بناکر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ فلاں 'بچہ چور' گروپ سے ہے تو فلاں گائے کی سمگلنگ کر رہا تھا۔
تشدد