جسٹس کھوسہ پر الزام غلط، عمران صادق اور امین نہیں رہے، نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گی ہے کہ جسٹس آصف کھوسہ سے متعلق عمران خان کا الزام درست نہیں ہے تو وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت صادق و امین نہیں رہے، پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کے خلاف پٹیشن کو زیرالتوا رکھ کر صرف نوازشریف کو نااہل قرار دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ پانامہ لیکس کیس کے ابتدائی پٹیشنر طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران بار بار میں نے متفرق درخواستوں کے ذریعے عدالت سے استدعا کی تھی کہ میڈیا بالخصوص عمران خان کو عدالتی کارروائی پر بحث و مباحثہ کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے میری درخواست پر کوئی توجہ نہ دی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب عمران خان نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس آصف کھوسہ پر بھی الزام لگا دیا ہے۔
متفرق درخواست