• news

ڈنگ ٹپاﺅ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کا مذاق اڑایا: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قاتل اعلیٰ کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا نصیب نہیں ہو گا۔ نواز شریف باسٹھ‘ تریسٹھ کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 6کے بھی مجرم ہیں۔ سلطنت شریفیہ کے مکمل خاتمہ کےلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا۔ سانپ زخمی ہوا ہے ابھی مرا نہیں‘ ملکی سلامتی کو دا¶ پر لگانے والے سانپوں کے سر کچلنا ہونگے۔ نواز شریف کی نااہلی سے خوشی‘ اپوزیشن کے متفقہ وزیر اعظم کے امیدوار کے نہ آنے پر دکھ ہوا۔ نوازشریف اپنے معاشی جرائم کے باعث نااہل ہو کر سیاسی انجام سے دوچار ہو گئے مگر ابھی سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا حساب باقی ہے۔ وہ گزشتہ روز مصر سے اوسلو پہنچنے پر استقبال کےلئے آئے ہوئے عوامی تحریک اوورسیز کے کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز ویڈیو لنک پر عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ نواز شریف خائن تھے اور خائن ثابت ہوئے‘ ڈنگ ٹپا¶ وزیر اعظم نے خاندان شریفیہ کو خوش کرنے کےلئے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑایا۔ وزارت داخلہ‘ ٹیکنا‘ ایف بی آر‘ پیمرا کے حکام انصاف اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف توہین آمیز مہم پر خوش کیوں ہیں؟
طاہر القادری

ای پیپر-دی نیشن