• news

ایبٹ آباد میں تحریک طالبان کے 2 دہشت گردوں کو 14-14 برس قید

ایبٹ آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بالاکوٹ سے گرفتار ہونے والے تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ دو دہشت گردوں کو 14-14سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ دہشت گرد قاری شفیق کو ایک سال قبل بالاکوٹ سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 32کلوبارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔ مبینہ دہشت گرد نے مانسہرہ کے علاقہ کھیت سراش میں واقع امام بارگاہ کو اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا جسے انسداد دہشت گردی فورس نے ناکام بنایا۔ ملزم کا ساتھی قاری الطاف اس وقت فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں بالاکوٹ کے علاقہ کالی مٹی سے گرفتارکرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چالان پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن