• news

لوگ بہن بیٹیوں کو تحریک انصاف کے جلسوں میں نہ بھیجیں : حنیف عباسی

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان سے قوم کے سامنے آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنی بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی جلسوں میں نہ بھیجیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے غیرت کا ثبوت دیا اور شیطانیت کو ننگا کردیا، ہم گلالئی کی عزت کے رکھوالے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے انکشاف سامنے آنے کے بعد پوری پاکستانی قوم کرب میں ہے، اگر ان الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہم کہیں گے انصاف کا جنازہ نکل گیا، عمران خان پوری قوم کے سامنے آ کر معافی مانگیں، عائشہ گلالئی نے جو بات آج بتائی وہ تو میں نے ڈیڑھ سال پہلے بتادی تھی، میں نے تو پہلے بھی عوام سے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی کے جلسوں میں نہ بھیجیں۔حنیف عباسی نے عمران خان کے بلیک بیری فون کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کو لگام دیناہوگی، ورنہ لوگ تمہیں راولپنڈی کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن