قصور، فیصل آباد، پاکپتن، چیچہ وطنی 4 خواتین، 2 لڑکوں، بچی سے زیادتی
فیصل آباد+ پاکپتن + چیچہ وطنی+ قصور(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف مقامات پر دو لڑکوں، کمسن بچی اور 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ قصور کے علاقہ نوپور جٹاں میں اوباش عامر نے رخسانہ بی بی کو بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون گھر سے کہیں جانے کیلئے نکلی تو ملزم اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا اور بانس کے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ قصبہ گڑھ کے اللہ دتہ کی بیٹی (ا) گھر سے کام کی غرض سے باہر نکلی تو بازار میں ملزم غلام مرتضیٰ نے اسے دبوچ لیا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ صدر کے علاقہ چک نمبر 225 ر۔ب میں شاہد کے بھتیجے دائود کو ملزم عمران نے دبوچ لیا اور ڈرا دھمکاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق محلہ عیدگاہ کے اللہ یار کی 6 سالہ بیٹی (ف) بی بی کو نامعلوم مسلح چاقو ملزم نے ڈراکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بچی کے شور پر والد پہنچ گیا جس پر ملزم چاقو لہراتے ہوئے فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں گائوں 29/KB کے ریاض فرید کی بھتیجی (ن) بی بی دکان سے سودا لینے گئی جہاں سے تنویر وغیرہ پانچ افراد نے اسے اغوا کر لیا‘ شاہدہ بی بی کے گھر لے گئے جہاں پر ملزم تنویر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں 108/L-2 میں زمرد بی بی کو عبد اللہ وغیرہ چار افراد بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے ایک ملزم عبد اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔سمبڑیال کے موضع کوٹھ چشتیاں کے رحمت شاہ کے 13 سالہ بیٹے آفاق شاہ کو گائوں ہی کے دو اوباوشوں حسیب اور حسن نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔